مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ غزہ کے خونی جمعہ کے 17 فلسطینی شہیدوں کی تشییع جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔وطن واپسی کی مناسبت سے فلسطینیوں کی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 1400 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہداء کو سپرد خاک کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق خائن عرب حکمراں فلطسنیوں کے قتل عام پر نا صرف خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بلکہ وہ ایسے حالات اور شرائط میں امریکہ و اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط کررہے ہیں۔
غزہ کے خونی جمعہ کے 17 شہیدوں کی تشییع جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔وطن واپسی کی مناسبت سے کل اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 17 فلسطینیوں کو شہید اور 1400 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
News ID 1879743
آپ کا تبصرہ